X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر دانش تیمور کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ سپر اسٹار عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر آخر کار لب کشائی کردی۔

دانش تیمور کا کہنا ہے کہ ‘ہم خوشحال ازدواجی زندگی بسر کررہے ہیں’۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ‘عائزہ خان میرے پیارے بچوں کی ماں اور میری شریک حیات ہیں،کچھ لوگوں کو ہماری شاندار زندگی اچھی نہیں لگ رہی’۔

دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ‘میں ان دنوں اپنے پروجیکٹ میں دن رات مصروف ہوں، فضول باتوں اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہیں دیتا’۔

اس سے قبل عائزہ خان نے بھی ایک فین پیج کی جانب سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کیا تھا۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔

News Desk:

This website uses cookies.