کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

ان کے ٹک ٹاک پر سات اور انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
ایمن زمان نے فروری 2024 میں اپنے دوست اور منگیتر مجتبیٰ لاکھانی سے ایک شاندار تقریب میں نکاح کیا تھا جس کا دلکش فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔
دونوں نکاح سے قبل بھی ایک ساتھ ایونٹس میں نظر آتے تھے ،دونوں نے 22ویں ہم برائیڈل کٹیور ویک میں بھی ایک ساتھ ریمپ پرواک کی تھی۔
ٹک ٹاکر ربیکا خان کی منگنی پر بھی یہ جوڑی سب کی توجہ کا مرکز بنی تھی لیکن اب دونوں کی راہیں جدا ہونے کی خبریں گرم ہیں کیونکہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے۔
ایمن زمان نے اپنے اکاؤنٹ سے مجتبیٰ کے ساتھ شیئر کی گئی فوٹوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد اب انکے نکاح کی تصاویران کے اکاؤنٹ پر نہیں ہیں۔
تاہم مجتبیٰ لاکھانی نے ابھی تصاویرڈیلیٹ نہیں کی ہیں۔
ایمن زمان اور مجبتیٰ لاکھانی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی ایسی پوسٹس شیئر کی جارہی ہیں جن میں انکا ساتھ چھوٹنے کا اشارہ ہے لیکن ابھی تک دونوں کے نکاح ٹوٹ جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر جوڑی رواں سال مارچ میں ایک ساتھ عمرہ بھی ادا کر کے آئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔