کاروباری خبریں

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑھائی گئی ہے، حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کررہی ہے جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے تک پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 186 روپے 7 پیسے پر پہنچ جائے گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت آئندہ 15 روز کیلیے 293 روپے پر برقرار رہے گی جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 274 روپے پر برقرار رہے گی۔

Related Articles

Back to top button