X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سوئی ناردرن نے گیس کے بلوں میں اضافی رقم شامل کر دی

گیس آئے نہ آئے بل پہلے سے زیادہ آئے گا، سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی، صارفین کو رواں ماہ 8 سے 115 فی صد تک بقایاجات ادا کرنا ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق جس صارف کا بل 500 تھا اسے 800 روپے اضافی رقم دینا ہو گی جبکہ جس کا سابقہ بل 1400 تھا اسے 3100 روپے بل دینا ہوگا، یہ اضافی رقم چار ماہ تک وصول کی جائے گی۔

 اضافی رقم گیس مہنگی خریدنے کے باعث وصول کی جائےگی ، نئے ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کر وا دی گئی۔ نومبر سے فروری تک 0.9 ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم ہوگی ۔

سوئی ناردرن کا مؤقف ہے کہ نومبر تا فروری 0.9 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائےگی۔

اطلاعات کے مطابق گیس بلوں میں اضافہ صرف صاحب استطاعت صارفین کیلئے ہے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے بھی کہہ دیا کہ گیس ٹیرف بڑھنے کے سبب اضافی بلز وصول کیے جارہے ہیں، جنوری اور فروری کی واجب الادا رقم موجودہ اور اگلے ماہ وصول ہوگی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.