کاروباری خبریں

ڈالر کی قدرمیں کمی، سونا بھی سستا ہوگیا

گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں کمی دیکھی گئی جبکہ سونا بھی سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو  سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان ،جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کی مزید کمی سے 87100روپے ہو گئی جو کہ گذشتہ روز 87900روپے تھی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 686روپے کی کمی سے 74674 روپے ہو گئی۔

ادھرفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.16روپے سے کم ہو کر157.75روپے اور قیمت فروخت 158روپے سے کم ہو کر157.85روپے ہو گئی۔

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 90پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.20روپے سے کم ہو کر157.30روپے ارو قیمت فروخت158.70روپے سے کم ہو کر157.80روپے پر آ گئی۔ 

Related Articles

Back to top button