کاروباری خبریں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا ہوا اضافہ ؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے نے سب واضح کر دیا

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ زرمبادلہ کے ذخائر 55 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملنے پر زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 53 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.26 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.31 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button