کاروباری خبریں

جاپان میں انگور کا ایک دانہ 458 ڈالر میں فروخت

جاپان میں ایک خاص قسم کے انگور کا خوشہ 11 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا، جو کہ پاکستان کے ساڑھے 17 لاکھ 40 ہزار روپے کے برابرہے۔

گہری سرخ رنگت رکھنے والی یہ انگور ’روبی رومن گریپس‘ کہلاتے ہیں اور انہیں مخصوص انداز میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں نایاب انگوروں کی بولی لگائی گئی تو ایک تاجر تاکاشی ہوسوکاوا نے 11 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دے کر خرید لیا۔ انگوروں کے خوشے میں صرف 24 دانے تھے، یعنی ایک انگور 458 ڈالر کا ہے جو پکستان کا 70 ہزار پاکستانی روپے کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ اس نایاب انگور کو 12 سال بعد بازار میں فروخت کےلیے پیش کئے گئے ہیں اور تاکاشی نے اس کی قیمت 12 لاکھ ین لگائی ہے۔ روبی رومن انگور بہت ہی رسیلے، میٹھے اور کم تیزابیت والے ہوتے ہیں۔

سب سے ضروری بات یہ ہے کہ یہ بہت نایاب ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ دنیا کے انتہائی مہنگے ترین انگور مانا جاتا ہے۔

یی انگور سب سے پہلے 2008 میں جاپان میں کاشت کئے گئے تھے اور بہت مقبول ہوئے۔ اس کے مقبول ہونے اور کمیابی کی وجہ سے انہیں انتہائی مہنگے داموں پر اسٹوروں میں فروخت کئے گئے۔ اس سال 26000 انگور کے دانے فروخت کر نے کیلئے پیش کئے جائیں گے لیکن اس بار قیمت میں کمی ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ مہنگا ترین انگور تحفے کے طور پر اور اسے کاروباری مشہوری کےلیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ جاپان میں مہنگے پھل اسٹیٹس سمبل کے طور پر بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button