کاروباری خبریں

ڈالر کی اونچی پرواز تھم گئی

نٹر بینک میں ڈالر 157.61 روپے سے کم ہو کر 156.50 پیسے پر آ گئی ہے ۔
ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان جاری ہے جس نے عوام کی پریشانیوں کو دگنا کر دیاہے تاہم ا ب عوام کیلئے خوشخبری آنا شروع ہو گئی ہے۔ کیونکہ چند دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 157.61 روپے سے کم ہو کر 156.50 پیسے پر آ گئی ہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہی کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، 100 انڈیکس 36 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 859 پر آ گیاہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے سبب ملکی کرنسی میں استحکام اور معاشی بحالی کا قوی امکان موجود ہے۔

Related Articles

Back to top button