X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر 163 روپے 48 پیسے پر شروع ہوا اور مارکیٹ کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی یعنی ڈالر 162 روپے 86 پیسے پر آکر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 39 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ڈالر 163 روپے 87 پیسے سے شروع ہو کر 163 روپے 48 پیسے پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.