کاروباری خبریں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کا اہم اعلان، بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ‘ منصوبہ متعارف کرانےکی منظوری دے دی، اس سہولت سے بیرون ملک پاکستانی کسی بھی بینک میں منٹوں میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرانےکی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ،سہولتوں پربریفنگ دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک 8بڑے بینکوں کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرا رہا ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرایا جائے گا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ اس سہولت سےبیرون ملک پاکستانی کسی بھی بینک میں منٹوں میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے جبکہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ سےسرمایہ کاری، ترسیلات زر اور بلز کی ادائیگی آسانی سے میسرآئے گی۔

وزیراعظم نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پرگورنراسٹیٹ بینک اور بینکوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی تعمیروترقی میں حصہ ڈالنےوالوں کوسہولت فراہم کرنا ترجیح ہے۔

وزارت اوورسیز کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل بینکنگ منصوبے کے حوالے سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم 4 ستمبر کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس” منصوبے کا باقاعدہ آغاز کریں گے، اوورسیزپاکستانی سرمایہ کاری کے بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل بینکنگ سےسرمایہ کاری کی دنیامیں آسانی فراہم کررہے ہیں، دنیا میں کہیں بھی پاکستانی منصوبے سے براہ راست فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

تاریخ میں پہلی باراوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دی جائے گی، اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینک ادائیگی اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکس اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دیں گے اور اوورسیز ہم وطنوں کو بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button