کاروباری خبریں

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی، پاکستان کو ہو گا کتنا فائدہ؟

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں اضافہ ہے۔

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد سے زائدکی کمی ریکارڈ کمی کی وجہ خام تیل کی رسد طلب سے زائد ہونا ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت33 ڈالر16سینٹس فی بیرل ہوگئی برینٹ خام تیل کی قیمت35 ڈالر8سینٹس فی بیرل ہوگئی سونے کی فی اونس قیمت17سو 18 ڈالر 70سینٹس ہوگئی۔

انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی خام تیل ذخائر میں اضافہ ہے۔دوسری جانب ایشیائی منڈیوں میں سونےکی فی اونس قیمت میں چار ڈالر پچانوے سینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے عالمی تجارت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی حالیہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی ایک وجہ دنیا بھر میں نافذ لاک ڈاؤن بھی ہے۔

Related Articles

Back to top button