کاروباری خبریں

انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.14 سے بڑھ کر 166.60 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بھر لی

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک موقع پر 169 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر یہ 165 روپے پر آگئی۔

فاریکس مارکیٹ زرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر فراہم کیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button