کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لے لیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 27228 پر تھا اور ابتدا میں کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو پہلے30 منٹ میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم یہ مندی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس351 پوائنٹس کے اضافے سے27579 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 29,686,189 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت909,928,984 پاکستانی روپے تھی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور مجموعی طور پر1336 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس28 ہزار 564 پر تھا اور دن کے اختتام پر27228 رہا۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی اور دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن کچھ دیر مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں