X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا

جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 78 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 616 ڈالر ہوگیا۔

 

News Desk:

This website uses cookies.