X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی ) ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایل پی جی مارکیٹز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ16 نومبر سے ایل پی جی کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

علی حیدر کے مطابق تمام ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی فارمولے کے خلاف فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کے نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.