X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حکومت نے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادی

سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر غیر معینہ مدت تک پابندی بڑھا دی۔

ذرائع کے مطابق اس ماہ سے کمرشل تندور ہوٹل سمیت دیگر کنکشن بھی بند کر د یےگئے ہیں جبکہ ہزاروں صارفین ارجنٹ فیس جمع کروانے کے باوجود کنکشن سے محروم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آر ایل این جی سپلائی تعطلی کا شکار ہے، اس وقت موجودہ سسٹم میں بھی گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے، سردی شروع ہوتے ہی گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے اور گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی کا مسئلہ بن رہا ہے تاہم سوئی گیس کمپنی نےگھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق کنکشن پر پابندی وزارت پیٹرولیم نے عائد کی ہے، ایران امریکا جنگ رکنے کے بعد ہی کنکشن بحالی کا امکان ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.