X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 75پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں23 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

News Desk:

This website uses cookies.