X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کم ہوکر 3لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہو کر 4153 ڈالر فی اونس ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.