X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر تک کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، جو بھی عوامی ریلیف ممکن ہو حکومت فوری دینے کی کوشش کرتی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی ریلیف کا حصہ تھا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت جو کوشش کررہی ہے اس سے یہ مشکل وقت ضرورت ختم ہوگا، حکومت عوام کو تحفظ دینے کی ہرممکن کوشش کرے گی، جنگ کی شدت میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کی دستیابی سے متعلق کئی ممالک کو مسائل سامنا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.