کاروباری خبریں
چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا،ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 59 پیسےفی کلو مزید بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 182 روپے 60پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کےنئےاعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے59پیسےفی کلو کااضافہ ہوا۔
ملک میں چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسےفی کلو ہے،گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 181روپےایک پیسےفی کلو تھی ،ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے 38 پیسےفی کلو تھی۔