کاروباری خبریں

پاکستان کے لئے زبردست خبر

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کردیا ، رقم پاکستان کو2 منصوبوں کیلئےفراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کئے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ورلڈ بینک کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم پاکستان کو 2 منصوبوں کیلئےفراہم کی جائے گی،

پہلے پراجیکٹ کےتحت 40 کروڑڈالر فراہم کیےجائیں گے۔

رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کےنقصانات کم کرنےپرخرچ ہوگی اور رقم کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی،

رقم کامقصدزرعی شعبےکوموسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سےمحفوظ بناناہے۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ دوسرےپراجیکٹ کےتحت 13 کروڑ50 لاکھ ڈالرفراہم کیےجائیں گے،

رقم کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری لانا ہے اور سندھ میں لائیو اسٹاک کےشعبےکوموسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سےمحفوظ بنایا جائے گا۔

 

Related Articles

Back to top button