کاروباری خبریں

تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.65 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، فی بیرل آئل 74.18 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.28 ڈالرہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی آئل کی قیمت فروری کے بعد پہلی بار 80 ڈالر سے نیچے آئی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم جون2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 45.62 روپے کمی کر دی ہے۔

یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول فی لیٹر 268 روپے 36 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 270 روپے 22 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 87 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اِس کی فی لیٹر نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے ہوگئی ہے۔

یکم جون کو لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 88 پیسے کی کمی ہوئی، اس طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 157 روپے 29 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button