X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں نے آسمان چھو لیا، امریکہ کو جان کے لالے پڑگئے

سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی، امریکی خام تیل کی قیمت میں10 اعشاریہ 68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 71 اعشاریہ95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63 اعشاریہ34 ڈالر تک پہنچ گئی۔

حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں فوری طور پر 5 فیصد کمی آگئی تاہم بعد میں صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی ذخائر ریلیز کرنے پر قیمت میں تھوڑی کمی آئی۔ حکام کے مطابق سعودی تنصیبات کے مکمل طور پر واپس آپریشنل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.