X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے لیے ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ میں حسن نثار کی کاوشیں

خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے لیے ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ میں حسن نثار کی کاوشیں قابل تعریف ہیں میٹرکس پاکستان کے تحت مختلف اضلاع میں تربیتی پروگرامز، نوجوانوں کی کانفرنسز اور ورکشاپس، 15 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے چھوٹے شہروں اور دور دراز علاقوں میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور عملی تربیت تک رسائی فراہم کرنا ایک اہم ضرورت ہے۔ اسی تناظر میں میٹرکس پاکستان کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن نثار گزشتہ چند برسوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور تربیتی سرگرمیاں منعقد کر رہے ہیں۔

ضلع ہری پور کے علاقے خانپور سے تعلق رکھنے والے حسن نثار نے 2022 میں میٹرکس پاکستان کی بنیاد رکھی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایسے نوجوانوں تک ٹیکنالوجی کی تعلیم پہنچانا تھا جنہیں بڑے شہروں میں دستیاب تربیتی سہولیات اور پیشہ ورانہ رہنمائی تک آسان رسائی حاصل نہیں۔

میٹرکس پاکستان کے مطابق اب تک اس کے مختلف پروگراموں کے ذریعے 15 ہزار سے زائد افراد کو تعلیم اور تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ ان سرگرمیوں میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ، ای کامرس، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، بلاک چین اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق موضوعات شامل ہیں۔

ادارے کی سرگرمیاں صرف تربیتی نشستوں تک محدود نہیں رہیں بلکہ مختلف اضلاع میں نوجوانوں کی کانفرنسز، ٹیکنالوجی سمٹ اور تعلیمی ورکشاپس بھی منعقد کی گئی ہیں۔ ان پروگراموں میں طلبہ، اساتذہ، ٹیکنالوجی کے ماہرین، کاروباری افراد اور تعلیمی اداروں کے نمائندے شریک ہوتے ہیں۔

ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام اور پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے متعارف کرانے کے ساتھ انہیں اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کے حوالے سے بہتر آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ان تقریبات میں طلبہ کے منصوبوں کی نمائش، مباحثے، پینل ڈسکشنز اور عملی تربیتی نشستیں بھی شامل رہی ہیں۔ اس طرح طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے تجربات سے استفادہ کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔

حسن نثار کی سرگرمیوں میں ڈیجیٹل آگاہی اور آن لائن تحفظ کے موضوعات بھی شامل ہیں۔ ان کے زیرِ انتظام ہونے والے بعض اقدامات میں سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس، آن لائن جعل سازی، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق آگاہی پر توجہ دی گئی ہے۔

نثار کی خدمات کو قومی اور صوبائی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ اگست 2025 میں انہیں نوجوانوں کی ترقی، ٹیکنالوجی کی تعلیم اور سماجی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے قبل 2024 میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ سے منسلک ہمارئے ہیروز ایوارڈ بھی انہیں دیا گیا تھا۔

مئی 2025 میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی ڈیجیٹل اقدامات اور غلط معلومات کے تدارک کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے بھی سرکاری ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے حوالے سے ان کی خدمات پر تعریفی مراسلہ جاری کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے انہیں یوتھ ایکسی لینس ایوارڈ سے بھی نوازا۔

ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل معیشت میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے باوجود ملک کے کئی دیہی علاقوں میں نوجوانوں کو معیاری تربیت اور پیشہ ورانہ رہنمائی تک رسائی حاصل نہیں۔ اس صورت حال میں مقامی سطح پر تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں کو جدید شعبوں سے متعارف کرانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں میٹرکس پاکستان کی سرگرمیاں اسی ضرورت کے تناظر میں جاری ہیں، جہاں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم، عملی مہارتوں اور نئے پیشہ ورانہ شعبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.