دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ

ترجمان سپارکو کے مطابق چاند زمین کے قریب آنےکے باعث معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے رہا ہے۔
نومبر کے اس مکمل چاند کو روایتی طور پر ’بیور مون‘ (Beaver Moon) بھی کہا جاتا ہے۔ رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 23 اور 24 دسمبر کو دیکھا جاسکےگا۔ 2026 کا سپر مون جنوری میں نظر آیا تھا۔
پاکستان کے علاوہ امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بھی آسمان پر قدرت کا یہ حسین نظارہ دیکھا جارہا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب پورا چاند اپنے ماہانہ مدار میں زمین کے قریب ترین مقام پر پہنچ جاتا ہے۔ اس دوران چاند معمول کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن اور 14 فیصد تک بڑا دکھائی دے سکتا ہے۔
نومبرکے مکمل چاندکو بیور مون کیوں کہا جاتا ہے؟
ماہرین کے مطابق نومبر کے پورے چاند کو بیور مون اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس موسم میں بیور نامی جانور (ایک آبی جانور جو اودبلاؤ کی طرح لگتا ہے مگر اس کی چپٹی دم اور لکڑی کاٹنے کے مضبوط دانت ہوتے ہیں) جھیلوں اور ندیوں کا پانی جمنے سے پہلے اپنےگھروں کی مرمت مکمل کر لیتے ہیں اور سردیوں کے لیے خوراک ذخیرہ کر کے پناہ گاہوں میں چلے جاتے ہیں۔








