کھیلوں کی خبریں

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی

شاہینوں نے لنکا ڈھا دی ْْْْْْْْْْ۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹ سے ہرا کر دو میچز کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں تین سو سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے نوے رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اعظم اویس بتیس ،طیب عارف تیرہ ،محمد طلحہ چار رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ عمار جمال نے بائیس گیندوں پر چونتیس رنز جوڑے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عباس اور عامر جمال نے تین تین جبکہ رضا اللہ دو اور سلمان علی آغا اور ثاقب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button