اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر، وزیراعظم کا اظہار برہمی

وزیراعظم نے این آئی ٹی بی کو شہریوں کیلئے آسان، مؤثر، جدید ڈیجیٹل خدمات فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو بروقت، شفاف، آسان ڈیجیٹل خدمات فراہمی کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں، شہریوں کو سرکاری خدمات کے حصول میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے تمام سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ہم عصر تقاضوں کے مطابق مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ آئی ٹی اورڈیجیٹل اصلاحات میں وفاقی وزارتوں کی ای آفس پر منتقلی اہم ترین اصلاحات میں سے ہے۔
شہباشریف نے وفاقی حکومت کی تمام ماتحت اداروں اور ایس او ایز میں ای آفس کا استعمال یقینی بنانے ، سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزکرنے،جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے تمام سرکاری املاک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کو چلانے کیلئے مکمل طور پر آؤٹ سورس کیا جائے۔









