ٹیکنالوجی کی خبریں

پاکستان جدید ٹیکنالوجی کی جانب گامزن، نئے طرز کی موٹرسائیکل اور رکشا متعارف، سب حیران

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں بیٹری سے چلنے والے ماحول دوست موٹرسائیکل اور رکشا متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی اور ٹیکنالوجیز کے دورے کے دوران وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹرسائیکل اور رکشا کی سواری کی۔

وفاقی وزیر کے مطابق بجلی سے چلنے والی ان گاڑیوں سے توانائی اور ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں اور اس سے پاکستان میں ٹرانسپورٹیشن میں انقلاب آئے گا جہاں زیادہ تر عوام موٹر سائیکل اور رکشا پر سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت دی کہ حکومت چاہتی ہے کہ ٹرانسپورٹ کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیل کرتے جس سے پیٹرول پر انحصار کم ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘الیکٹرانک گاڑیوں کے استعمال سے ماحول میں کاربن کا اخراج بھی کم ہوجائے گا’۔

انہوں نے بوتل میں بند پینے کے پانی کا برانڈ متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا جسے ابتدائی طور پر سرکاری دفاتر کو فراہم کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پانی کے برانڈ کا نام ‘سیف ڈرنکنگ واٹر’ ہوگا جو مارکیٹ میں دستیاب دیگر منرل واٹر کے برانڈ سے سستا ہوگا۔

قبل ازیں جولائی میں پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی ذخائر نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ پاکستان میں تمام منرل واٹر کمپنیاں قدرتی پانی کے بجائے ‘مصنوعی’ پانی فروخت کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک ایسی کمپنیوں کو ‘مصنوعی’ پانی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button