ٹیکنالوجی کی خبریں

اسپوٹی فائی کا ڈاؤن سائزنگ کا اعلان

میوزک اسٹریمنگ کمپنی اسپوٹی فائی نے بھی سیکڑوں ملازمین نکالنے کا اعلان کردیا۔دنیا بھر کی ٹیک کمپنیاں اشتہارات میں کمی اور عالمی کساد بازاری کے باعث لاکھوں ملازمین کو نکال چکی ہیں۔ چند روز قبل ہی لائیکروسوفٹ اور ایمیزون نے ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا تھا اور اب یہی صورت حال اسپوٹی فائی ( Spotify ) کی بھی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میوزک اسٹریمنگ کمپنی (Spotify) دنیا بھر میں موجود عملے میں سے 6 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسپوٹیفائی نے ملازمین کی چھانٹی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطرفیاں عالمی سطح پر کی جارہی ہے اور اس کی شروعات امریکا میں موجود عملے سے ہوگی۔

چھانٹی کی زد میں آنے والوں میں اسپوٹیفائی کے چیف کنٹینٹ اور ایڈورٹائزنگ بزنس آفیسر ڈین اوسٹورف بھی شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button