ٹیکنالوجی کی خبریں

ٹوئٹر کے ”200 ملین“ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

سائبر سکیورٹی کے ماہر ایلون گال نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے ٹوئٹر کے 200 ملین سے زیادہ صارفین کے ای میل ایڈریس حاصل کر لیے ہیں اور انہیں ہیکنگ فورم پر آن لائن پوسٹ کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گال نے ابتدائی طور پر 24 دسمبر کو سوشل میڈیا پر اس خبر پر تبادلہ خیال کیا لیکن اس کے بعد سے نہ تو ٹوئٹر اور نہ ہی خلاف ورزی کے حوالے سے پوچھ گچھ پر کوئی تبصرہ موصول ہوا، ٹویٹر نے مسئلہ کو دیکھنے یا حل کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں اس بارے ابھی کچھ واضح نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں ایک ڈیٹا ہیکر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے پاس ٹویٹر کے 400 ملین صارفین کا ڈیٹا موجود ہے۔ اس دعوے کے بعد ایک واچ ڈوگ نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button