ٹیکنالوجی کی خبریں

سائنسدانوں کا خلا میں چاول اُگانے کا کامیاب تجربہ

چین کے ماہرین نے خلا میں چاول کے بیجوں کے مکمل لائف سائیکل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق شینزو 14 خلائی مشن کے سائنسدانوں نے خلا میں چاول اور ایرابی ڈوپسس کے بیجوں کا 120 دنوں پر محیط لائف سائیکل بھی مکمل کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے دنیا میں پہلی مرتبہ بیجوں سے بیجوں تک چاول کی کاشت کے مکمل لائف سائیکل کا کامیاب تجربہ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلا میں انسان کی طویل المدتی رہائش کے تناظر میں پودوں کے بیجوں کی نسل در نسل کامیاب افزائش ضروری ہے۔

اس سے قبل عالمی سطح پر ایرابی ڈوپسس ، سرسوں ،مٹر اور گندم کے بیجوں کے لائف سائیکل پر مبنی افزائشی تجربات کیے جا چکے ہیں۔

سائنسدانوں نے کہا ہے مذکورہ تجربہ29 جولائی سے 25 نومبر تک کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سرسوں ،مٹر اور گندم کے بیجوں کے لائف سائیکل پر مبنی افزائشی تجربات کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button