ٹیکنالوجی کی خبریں

گوگل کی جانب سے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کرنے کا فیصلہ

گوگل نے ادائیگیوں کے تنازع پر پاکستانی صارفین کے لیے پلے اسٹور میں کیرئیر پیڈ ایپس کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنےکافیصلہ کیا تھا جس کے باعث 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی رک گئی تھی۔

پاکستان میں یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور ناقابل استعمال ہوجائیگا

اسی وجہ سے اب گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس کو پاکستان میں عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

وزارت آئی ٹی نےگوگل کی جانب سے کیرئیر پیڈ ایپس کو عارضی طور پر معطل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ موبائل فون اکاؤنٹ سے پیڈ ایپ ڈاون لوڈ کرنے کا آپشن عارضی معطل ہوا ہے۔

بیان کے مطابق گوگل پلے اسٹور پر ابھی صرف کریڈٹ کارڈ کےذریعے ایپ ڈاون لوڈ کرنے کا آپشن موجود ہے۔

وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے اور 2 ہفتوں تک یہ معاملہ حل ہوجائےگا۔

اس عرصے کے دوران پاکستانی صارفین صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے بعد ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

البتہ گوگل پلے سے فری ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا مگر پیڈ ایپس کو استعمال کرنے والے افراد کو مختلف سروسز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button