ٹیکنالوجی کی خبریں

اتنی گرمی کہ ہزاروں زندہ چکن خود ہی پک گئے، ایسا کہاں ہوگیا؟ جانیے اس خبر میں

یہ موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہے کہ دنیا کا درجہ حرارت مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور پہلے کی نسبت زیادہ شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ اس سال برطانیہ میں بھی گرمی نے ایسا ریکارڈ توڑ ڈالا کہ پولٹری فارمز میں ہزاروں مرغیاں گرمی کے باعث موت کے منہ میں چلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعرات کا دن برطانوی تاریخ کا گرم ترین دن تھا۔ اس دن اتنی زیادہ گرمی پڑی کہ معلوم تاریخ میں برطانیہ میں کبھی اتنی گرمی نہیں پڑی۔

اس روز درجہ حرارت 38.7ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا جس سے نیوٹن آن ٹرینٹ اور دیگر شہروں میں واقع کئی پولٹری فارمز میں ہزاروں مرغیاں گرمی کے باعث مر گئیں۔ نیوٹن آن ٹرینٹ میں واقع موئے پارک فارم سینزبری اور ٹیسکو جیسی بڑی سپرمارکیٹس کو چکن فراہم کرتا ہے۔ اس فارم سے کچھ تصاویر منظرعام پر آئیں ہیں جن میں مردہ مرغیوں کے ڈھیر لگے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button