ٹیکنالوجی کی خبریں

بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرادی

جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرادی۔ بی ایم ڈبلیو آئی ایس فلو کو کالے، سرمائی اور سفید رنگ میں بدلا جا سکتا ہے۔

جرمن ادارے نے امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی کار متعارف کرائی۔

بی ایم ڈبلیو میں رنگ بدلنے کیلئے الیکٹرونک انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے سے صارف اپنی گاڑی کا رنگ خود بدل سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق بی ایم ڈبلیو آئی ایس فلو کو کالے، سرمائی اور سفید رنگ میں بدلا جا سکتا ہے اور یہ سب ایپلیکیشن کے ذریعے ممکن ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کا رنگ بدلنے کیلئے کسی توانائی کی ضرورت نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں ایپلیکیشن کے بجائے رنگ بدلنے کیلئے گاڑی میں ہی بٹن دیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button