ٹیکنالوجی کی خبریں

واٹس ایپ کا فیس بک کی طرز پر تبدیلی کرنے کا اشارہ

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے فیس بک کی طرز پر تبدیلی کرنے کا اشارہ دے دیا۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے آڈیو کال کے ڈیزائن کو فیس بک میسنجر کے طرز پر تبدیل کرنے پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی صارفین کو پسند آئے گی اور وہ اس سے مطمئن بھی ہوں گے۔

صارفین کو مستقبل میں آڈیو کالنگ کے وقت بالکل ویسا ہی ڈسپلے نظر آئے گا، جیسا وہ فیس بک میسنجر پر کال کرتے وقت دیکھتے ہیں۔

یہ تبدیلی انفرادی کالنگ کے علاوہ گروپ کالز کے لیے بھی کی گئی ہے، جس کی سہولت مخصوص صارفین کو آزمائش کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ واٹس ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے اس تبدیلی کو جلد متعارف کرائے گا۔

Related Articles

Back to top button