ٹیکنالوجی کی خبریں

نیا سال، انسٹاگرام کا نیا فیچر

سوشل میڈیا کی مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام جلد ایک بڑا یوٹرن لینے کو تیار ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ٹیکنالوجی پلیٹ فارم اس وقت ایک ایسے ورژن پر کام کررہا ہے جس کے تحت انسٹاگرام فیڈ کو کرونولوجیکل آرڈر میں یعنی تازہ ترین پوسٹ پہلے اور پرانی پوسٹ بعد میں دکھائی جائے گی۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے امریکی عدالت میں پیشی کے موقع پر انسٹاگرام کے نئے فیچر کے حوالے سے انکشاف کیا۔ ایڈم موسری نے بتایا کہ انسٹاگرام کا نیا فیچر چند ماہ سے تیاری کے مراحل میں ہے جسے اگلے برس 2022 کی شروعات میں لانچ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام کو 2010 میں کرونولوجیکل آرڈر کے ساتھ کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں پلیٹ فارم نے الگورتھم کی مدد سے پوسٹ دکھانے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

Back to top button