ٹیکنالوجی کی خبریں

انفینکس نے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کروا دیئے

چائنہ کی موبائل کمپنی انفینکس نے حال ہی میں نوٹ 11 کے دو نئے ماڈل نوٹ 11پرو اور 11 ایس صارفین کو متعارف کروائے تھے جبکہ اب اس سیریز میں نئے فون کا بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپوٹ کے مطابق کمپنی نے ہاٹ 11 پلے کو بھی نوٹ 11 آئی کے ساتھ ساتھ پیش کیا ہے۔

دونوں فونز میں میڈیا ٹیک پراسیسر اور بڑی بیٹریاں دی گئی ہیں اور بنیادی طور پر ایسے صارفین کے لیے ہیں جو کم قیمت میں مناسب فیچرز سے لیس ڈیوائسز کے خواہشمند ہیں۔

دونوں فونز میں ہاٹ 11 پلے زیادہ سستا فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا جی 35 پراسیسر موجود ہے۔ فون میں 6.82 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے اور واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل پرائمری اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔ اس ڈوئل سم فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج ایکس او ایس انٹرفیس سے کای گیا ہے۔

فون کا سب سے بہترین فیچر اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جبکہ بیک پر فنگرپرنٹ اسکینر، بلیوٹوتھ 5.0 اور وائی فائی 802.11 سپورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے اس فون کی قیمت 130 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ سب سے پہلے افریقی ملک گھانا میں دستیاب ہوگا۔

انفینکس نوٹ 11 آئی میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 85 پراسیسر سے لیس ہے۔ فرنٹ پر 6.95 انچ کا بڑا ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔ فون کے یبک پر 48 میگا پکسل مین اور 2، 2 میگا پکسل کے 2 کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہے۔
فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ نوٹ 11 آئی میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ اسی طرح اسٹیریو اسپیکرز ڈی ٹی ایس آڈیو پراسیسنگ کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔

اس فون کو بھی سب سے پہلے گھانا میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 160 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button