ٹیکنالوجی کی خبریں

ٹویٹر نے زرائع آمدن کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ رپوٹ کے مطابق ٹویٹر نے اپنے صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت فراہم کردی جو فیالحال مخصوص صارفین کو آزمائشی طور پر فراہم کی گئی ہے۔

تویٹر کا نیا فیچر ابھی صرف امریکا میں متعارف کروایا گیا ہے۔  

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں اگر اس سہولت کی آزمائش کامیاب ہوگئی تو اسے دوسرے ممالک میں بھی فراہم کردیا جائے گا۔ کمپنی نے اس پروگرام کو ’سپر فالوز‘ کا نام دیا، جس کا آغاز یکم سمتبر سے شروع کیا گیا۔

ٹویٹر کی جانب سے دیگر شرائط عائد کی گئیں اُن میں صارف کی عمر کم از کم اٹھارہ سال، اکاؤنٹ کم از کم تین ماہ پرانا اور فالوررز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہونے کے ساتھ ماہانہ 25 ٹویٹس ہونا لازمی ہے۔

ان تمام شرائط پر پورا اترنے والے صارف کو مخصوص ٹویٹس پر 2.99 ڈالرز سے چار اعشاریہ 99 ڈالرز تک رقم دی جائے گی، ابتدائی مرحلے میں ماہانہ دس ڈالرز تک رقم کمائی جاسکے گی۔ رپوٹ کے مطابق پچاس ہزار ڈالرز کی کمائی پر تین فیصد جبکہ اس سے زیادہ آمدنی پر 20 فیصد حصہ پالیسی کے تحت کمپنی لازمی لے گی۔

ابتدائی طور پر اس پروگرام کو صرف آئی فون صارفین ہی استعمال کرسکیں گے، اس پروگرام سے پیسہ کمانے والوں کو عملاً اپنی کمائی ہوئی رقم کا صرف 65 فیصد حصہ ہی ملے گا۔

Related Articles

Back to top button