ٹیکنالوجی کی خبریں

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون ایم 4 پرو متعارف

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے ایم سیریز کا نیا فون متعارف کرایا ہے۔

پوکو ایم 4 پرو 5 جی ایم 3 پرو کی جگہ لے گا جبکہ نئے فون کو سابقہ ماڈل سے زیادہ بہتر بھی بنایا گیا ہے۔

پوکو ایم 4 پرو میں کچھ بڑا 6.6 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جس کے ساتھ پہلے سے بہتر 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ ڈیوائس کا حصہ ہے۔

ڈسپلے کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس کم قیمت 5 جی فون کی بیٹری لائف بھی بہتر بنائی گئی ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صفر سے 100 فیصد چارجنگ 59 منٹ میں ہوجائے گی۔

صرف 10 منٹ چارج کرنا لگ بھگ ڈھائی گھنٹے ویڈیو دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ ہیڈ فون جیک موجود ہے اور اسٹیریو اسپیکرز بھی فون میں دیئے گئے ہیں۔

6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے اس فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کو پاور بٹن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فون 11 نومبر سے عالمی سطح پر دتسیاب ہوگا جس کی قیمت (6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے بیس ماڈل) 250 یورو (لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button