ٹیکنالوجی کی خبریں

ٹوئٹر سروسز متاثر، صارفین پریشان

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل کے سبب صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپوٹ کے مطابق ٹوئٹر سروسز نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ، سوئزر لینڈ، واشنگٹن اور نیویارک میں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل مختلف ممالک میں آیا ہے۔  ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل پاکستانی وقت کے مطابق شب گیارہ بجے آیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ امریکہ میں ٹوئٹر صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپوٹ کے مطابق  ٹوئٹر سروسز برطانیہ، سوئزر لینڈ، واشنگٹن اور نیویارک میں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی جانب سے تاحال اس ضمن میں مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ٹوئٹر نے صارفین کے لیے فالوورز لسٹ کے انتظام کے لیے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا تھا۔ اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے فالوورز لسٹ میں شامل لوگوں کو نکال سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button