ٹیکنالوجی کی خبریں

واٹس ایپ نے صارفین کو نیا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع کردیا

فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کو بااختیار بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹیز کے حوالے سے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جس میں گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات مل جائیں گے اور وہ تمام گروپس کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں…

یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، جسے پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کروڑوں صارفین نے متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے۔ صارفین کی تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رکھنا اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button