ٹیکنالوجی کی خبریں

سام سنگ گلیکسی ایس 22 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ ایس 22 سیریز کے فونز کی پہلی جھلک دیکھا دی اور ان فونز کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کردی ہے۔ برطانوی نشریاتے ادارے بی بی سی کے مطابق ایس 22 اور ایس 22 پلس کے خاکے جاری کیے گئے ہیں جو اندرونی تفصیلات کی بنیاد پر تیار کیے گئے۔

ایس 22 اور ایس 22 پلس کا ڈیزائن ایس 21 اور ایس 21 پلس سے ملتا جلتا ہے مگر لیکس کے مطابق ایس 22 الٹرا کا بیک ڈیزائن مختلف ہونے کا امکان ہے۔

ایس 22 اور ایس 22 پلس کا کیمرا سیٹ اپ ورٹیکل لے آؤٹ ڈیزائن ہے جبکہ فون کا فرنٹ پینل فلیٹ ہوگا۔

ایس 22 میں 6.06 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہوگا جبکہ ایس 22 پلس میں 6.55 انچ ڈسپلے ہوگا جو ایس 21 پلس کے مقابلے میں چھوٹا ہے۔

اس سیریز کے فونز میں نیا ایکسینوس 2200 پراسیسر اور اے ایم ڈی کا تیار کردہ جی پی یو ہوگا۔

مگر امریکا اور چین کے لیے سام سنگ کی جانب سے ان فونز کے اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر سے لیس ورژنز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ ایس 22 الٹرا میں کمپنی کا سب سے ایڈوانس کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا، ایس پین سلاٹ اور پہلے سے بڑی بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔

 

Related Articles

Back to top button