ٹیکنالوجی کی خبریں

سر گول کرنا ایک اہم مسئلہ، چین نے ہیلمٹ بنا لیا

چین میں بچوں کی خوبصورتی ان کے گول سر کو سمجھا جاتا ہے، جس کے لیے چین میں ہیلمٹ کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چینی والدین کا ماننا ہے کہجس کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورت ہو گا۔

چین میں بچوں کی خوبصورتی کے لیے ان کے سر گول کرنا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے، ماں باپ اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والے ہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق والدین کی بڑی تعداد آن لائن یا دیگرمارکیٹوں کا رخ کررہی ہے۔ ان میں سب سے مشہور ’شے ہیلمٹ‘ ہے جو ان کے خیال میں چپٹے سر والوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

ان ہیلمٹ کی ڈیمانڈ کاس قدر بڑھ چکی ہے کہ جدید ہیلمٹ کی قیمت 4300 ڈالر تک ہے۔

اسی طرح علی بابا ویب سائٹ پر بھی بہت سی اشیا فروخت ہورہی ہیں ان میں 20 ڈالر کے تکئے اور 15 ڈالر میں چٹائیاں فروخت ہورہی ہیں

 

 

 

Related Articles

Back to top button