ٹیکنالوجی کی خبریں

پاکستان میں چائنہ موبائل کی تیاری کا معاہدہ ہو گیا، شہباز گل

پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کے لیے چینی موبائل کمپنی شاؤمی اور ایئرلنک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شاؤمی اور ایئر لنک کے درمیان پاکستان میں موبائل کی تیاری کا معاہدہ ہو گیا ہے اور جنوری 2022 سے شاؤمی موبائل پاکستان میں تیار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماد اظہر اور خسرو بختیار مبارکباد کے مستحق ہیں اور انہی کے اقدام تیزی سے نتائج کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button