ٹیکنالوجی کی خبریں

اوپو اے 56 کا نیا 5 جی اسمارٹ فون

چین کی موبائیل کمپنی اوپو نے اپنے صارفین کو  اے سیریز 56 کا ایک اور مڈرینچ 5g فون متعارف کروا دیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق اوپو اے 56 سیریز مڈرینچ 5g فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 فائیو جی پراسیسر موجود ہے۔ اس فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اوپو اے سیریز کے نئے 5G موبائیل فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ پر موجود ہے۔

اے 56 میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرا موجود ہے۔

خیال رہے کہ اس فون کی قیمت 1599 یوآن (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے اوراوپو اے سیریز کا نیا موبائیل فون اب تک صرف چین میں متعارف کروایا گیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button