ٹیکنالوجی کی خبریں

الزامات کے باوجود فیس بک کی آمدن میں اضافہ

ویڈیو شیرینگ ایپ فیس بک نے رواں سال بہترین منافع کمایا ہے جبکہ اسے رواں سال صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا۔ سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے رواں سال جون سے ستمبر تک 9 بلین ڈالر کمایا ہے جبکہ پچھلے سال 7.8 بلین منافع تھا۔

رپوٹ کے مطابق فیس بک کو ایپل کے آئی او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم میں ایک نئی پرائیویسی اپ ڈیٹ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ اس اپڈیٹ کے بعد برانڈز کیلئے مخصوص صارفین کو اشتہارات کو دکھانا مشکل ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ انجینئر فرانسس ہوگن نے فیس بک کی اندرونی دستاویزات لیک کی تھیں جس سے اب بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کہیں کمپنی صارفین کی بجائے اپنے منافع کو ترجیح دیتی ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ فیس بک معمول کے مطابق ایسے مواد کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا جو نفرت انگیز تقریر اور امریکہ سے باہر جنسی اسمگلنگ کو فروغ دیتا ہے۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ایک کانفرنس کال پر سرمایہ کاروں کو بتایا کہ ’’ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ہماری کمپنی کی غلط تصویر بنانے کی ایک مربوط کوشش ہے۔‘‘

 فیس بک کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ 12 ماہ سے 30 ستمبر تک ماہانہ صارف کی تعداد 6 فیصد سے بڑھ کر 2.91 بلین ہو گئی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ اس سال اپنے میٹاورس ڈویژن پر کچھ 10ڈالر بلین خرچ کرے گی۔ جسے فیس بک ریئلٹی لیبز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button