ٹیکنالوجی کی خبریں

فیس بک نے بھی ٹویٹر جیسے فیچر متعارف کروا دئیے

فیس بک میں ٹویٹر تھریڈز جیسے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے، یہ فیچر فی الحال کچھ معروف شخصیات کو دستیاب ہوگا جس میں فیس بک کی جانب سے ایک نئی پوسٹ کو اس سے متعلق سابقہ پوسٹ سے کنکٹ کیا جاسکے گا۔

اس فیچر سے لوگوں کے لیے وقت کے ساتھ کسی موضوع کے بارے میں اپ ڈیٹس کو فالو کرنا آسان ہوجائے گا۔ جب نئی پوسٹ فالوورز کی نیوز فیڈ پر نظر آئے گی تو اس میں یہ بھی دیکھا جاسکے گا کہ اس تھریڈ میں دیگر پوسٹس کون سی ہیں۔

سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے اس فیچر کو سب سے پہلے دریافت کیا اور ٹویٹر پر اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔ بعد ازاں فیس بک نے بھی اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چند عوامی شخصیات پر اس کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

Related Articles

Back to top button