ٹیکنالوجی کی خبریں

پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیا گیا

پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیاگیا ، سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی لیووینٹی لیٹرکی تیاری خودانحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےپاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹررجسٹرڈکرلیا ، آئی لیووینٹی لیٹرمیڈیکل ڈیوائسزڈویژن نے رجسٹرڈ کیا ہے ، ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا۔

سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے وینٹی لیٹررجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی لیووینٹی لیٹرکومکمل تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیاہے، رجسٹریشن کےبعدآئی لیووینٹی لیٹرکی تیاری او استعمال ہوسکےگا۔

ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہنا تھا کہ آئی لیووینٹی لیٹرپاکستان اٹامک انرجی کمیشن کاتیارکردہ ہے، آئی لیووینٹی لیٹرمکمل طورپاکستانی ماہرین کاتیارکردہ ہے، اس وینٹی لیٹرکی رجسٹریشن پانچ سال کیلئے کی گئی ہے۔

سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ آئی لیووینٹی لیٹرکی رجسٹریشن ڈریپ ایکٹ 2012کےتحت کی ہے، وینٹی لیٹر تیاری طبی آلات سازی شعبے میں نئی صبح کا آغاز ہے، ملک میں میڈیکل ڈیوائس سازی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور آئی لیووینٹی لیٹر کی تیاری خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔

Related Articles

Back to top button