ٹیکنالوجی کی خبریں

فیس بک کا غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف

فیس بک جلد ہی صارفین کی سہولت اور غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کروائے گی جس کی آزمائش کا آغاز ہوچکا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو سوشل میڈیا کے استعمال سے دور ہوگا اور فیس بک کا شمار ان سائٹس میں ہوتا ہے جو صارف کو اپنی جانب کھینچنے میں مقناطیس کی سی طاقت رکھتی ہے۔

فیس بک پر خبروں سے لے کر انٹرٹینمنٹ اور مزاح سے بھرپور مواد دستیاب ہوگا جسے لوگ لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔

تاہم اس سوشل ویب سائٹ سے ایک شکایت صارفین کو ہے اور وہ یہ کہ فیس بک غلط خبریں وائرل کرنے کا گڑ ہے، یہاں صارفین کوئی بھی خبر بغیر تصدیق کے شیئر کرلیتے ہیں جس کے بعد دیگر افراد کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

اسی ضمن میں فیس بک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جس کے تحت کوئی بھی نیوز آرٹیکل شیئر کرنے سے قبل ویب سائٹ آپ سے تصدیق کرے گی جس میں ایک پاپ اپ نوٹی فکیشن اسکرین پر شو ہوگا جو آپ کو متنبہ کرے گا کہ آیا مذکورہ پوسٹ شیئر کی جائے یا نہیں۔

Related Articles

Back to top button