ٹیکنالوجی کی خبریں

15 مئی تک واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول نہ کرنے پر کیا ہوگا؟

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی کا اطلاق 15 مئی کورہا ہے، مگر فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے لوگوں کو نئی اپ ڈیٹ قبول کرنے کے لیے مزید وقت دیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی کے اطلاق کی تاریخ قریب آنے پر بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اسے قبول نہیں کرتے ان کے اکاؤنٹس کے ساتھ فوری طور پر کیا ہوگا۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ 15 مئی کو جن افراد نے نئی پالیسی کو قبول نہیں کیا ہوگا ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگا اور نہ ہی فیچرز کی کمی کا سامنا ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے نئی پالیسی کے بارے میں کئی ہفتوں تک صارفین کو یاد دلایا ائے گا اور اس کے بعد بتدریج ان فیچرز کو محدود کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق ایسے صارفین چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے تاہم آنے والی فون اور ویڈیوز کالز کا جواب دے سکیں گے یا نوٹیفکیشنز کو ان ایبل کرنے کی صورت میں میسج کو پڑھ کر جوا دے سکیں گے یا کال کرسکیں گے۔

Related Articles

Back to top button